رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق، سعودی نیوز پیپر«الشرق الاوسط» کے اہانت آ٘میز عمل سے سوشل میڈیا کے بہت سارے صارفین میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے، اسی بنیاد پر انہوں نے «سعودیہ مشرقی وسطی کیلئے شرم آور ہے» ہیش ٹیگ کا اغاز کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ مرجعیت ہماری ریڈ لائن ہے اور مرجعیت نے عراق کو بیگانہ طاقتوں کی مداخلت و دھشت گردوں کے خونی پنجے سے نجات دلائی ہے۔
"ahmadalkawaz" نے ٹوئٹر پر تحریر کیا: «الشرق الاوسط» نیوز پیپر نے مرجعیت عراق کا کارٹون بناکر عراق اور عراقی عوام کی توہین کی ہے جبکہ مرجعیت نے عراق کو سعودی، صھیونی اور امریکی دھشت گرد داعش کے خونی پنجے سے نجات دلائی ہے۔
" Marwa jihad " ایک اور صارف نے ٹوئٹر پر سعودیہ کے جھنڈے کا کارٹون لگاتے ہوئے اور کلمہ " لا اله الا الله" کی جگہ صھیونی ستارہ کو قرار دیتے ہوئے اس کے نیچے تحریر کیا: 2030 کا ورژن
Doha Muhammad"" نے اپنے اکاونٹ میں تاکید کی: مرجعیت مشرقی وسطی کی شہ رگ حیات ، قلب و عقل اور ریڈ لائن ہے۔
" mohammad al lami " نے اظھار خیال کیا: آیت الله سیستانی نے سعودی اور امریکن پروجیکٹ کو مٹی میں ملادیا ہے، استقامت و حشد الشعبی کی پیروزی اس توھین کی اصلی بنیاد ہے ۔
Ibrahim Mustafa"" نے بھی تحریر کیا: اے میرے اقا ! اگر اپ کا فتوا اور مردان الھی نہ ہوتے تو آل سعود کے بھیڑئے ہماری ہٹیاں بھی چبا جاتے۔
Hmam ALsmeday" " نے تاکید کی کہ سعودیہ کے ہاتھ، عرب مسلمانوں کے قاتل ہیں اور قاتل صھیونیت کی جانب مصافحہ کے لئے بڑھ رہے ہیں۔
ali azher" " نے کہا: ہرگز اسے نہیں مانیں گے جس نے کبھی کسی کو نقصان نہ پہونچایا ہو اس کی توہین کی جائے، اے مرد عالم ، معلم فاضل و کریم و شفیق و خوش اخلاق کہ اپ سے نیکی کے سوا کچھ بھی نہ دیکھا، جو اس کی اہانت کرے گا وہ اسے بخش دے گا ، عراق کی ہرفرد کے دل میں اپ کی جگہ ہے ، اپ وہ ہیں جس نے سب سے پہلے قبائلی سسٹم کا مقابلہ کیا۔
" ahmad hasan al Iraqi" نے تحریر کیا: سعودیہ کی میڈیا ٹیم کی جانب سے عراق کی برجستہ شخصیتوں ، شھیدوں اور علماء کی توہین کا مطلب یہ ہے کہ وہ مسلسل ہار کی وجہ سے جنون کا شکار ہوچکے ہیں۔
یوزرس کی بعض ٹوئٹ میں ایا ہے کہ عراق کی دینی مرجعیت ریڈ لائن ہے، مرجعیت عراق کی کامیابی کی بنیاد ہے، ملت اور مرجعیت کے اتحاد پر ضرب نہیں لگائی جاسکتی، مرجعیت اور حشد الشعبی وہ قوی گوشہ اور نقطہ ہے جس پر ملت عراق کو اعتماد ہے اور ملت عراق کی تکیہ گاہ ہے، مرجعیت اور حشد الشعبی کے خلاف اس طرح کے اقدام کا مقصد فقط و فقط عراق کی طاقت کو نقصان پہونچانا ہے۔
یوزرس نے تاکید کی کہ اس توہین کی وجہ اور بنیاد، ملک اور ملک کی حاکمیت کے بقا کے سلسلہ میں عراقی مرجع تقلید آیت الله العظمی سید علی سیستانی کے فتوے کی بنیاد پر حشد الشعبی کی تشکیل ہے، وہ تنظیم جس کا سعودیہ کے خوابوں کو چکنا چور کرنے میں اہم رول اور کردار ہے کہ جس نے لاکھوں دھشت گرد داعش ، عراق ارسال کئے تھے۔/۹۸۸/ ن