لبنان کے سنی عالم دین:
جمعیت قولنا و العمل لبنان کے سربراہ نے مزاحمت اسلامی لبنان «حزب الله» کی جانب سے بہترین جوانوں کی جان کا نذرانہ پیش کئے جانے پر ان کی کوششوں کو سراہا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت قولنا و العمل لبنان کے سربراہ شیخ احمد قطان نے حزب الله لبنان کے کمانڈر مصطفی بدرالدین کی شھادت پر حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصرالله کو ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں اس کمانڈر کی تعزیت پیش کی ۔
انہوں نے مزید کہا: بدرالدین کی شهادت استقامت کے جزبات میں استحکام و افزائش کا سبب ہوگی ، مزاحمت در حال حاضر اپنے بہترین افراد کی جان کا نذرانہ پیش کرنے میں مصروف ہے ۔
جمعیت قولنا و العمل لبنان کے سربراہ نے لبنانیوں کو اتحاد و یکجہتی کی دعوت دیتے ہوئے استقامت اور فوج کی حمایت کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ غاصب صھیونیت اور تکفیری کے پنجے سے ملک کی نجات کا واحد راستہ ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے