18 May 2016 - 13:55
News ID: 422283
فونت
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم:
حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے شام میں استقامت کی موجودگی کو علاقے میں صھیونیت اور تکفیریت کے پھیلنے میں بہت بڑی روکاوٹ بتایا ۔
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم

 


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین لبنان کے سنی عالم دین اور امت لبنان تحریک کے جنرل سکریٹری شیخ عبدالناصر الجبری نے حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم سے ملاقات و گفتگو کی اور استقامت کے دلاور کمانڈر مصطفی بدرالدین کی شھادت کی تعزیت پیش کی ۔


انہوں نے اس ملاقات میں کہا: مزاحمت کے دلاوروں خصوصا حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم کے ساتھ ھمنشینی کا مزہ ہی کچھ اور ہے ، خداوند متعال سے ہماری دعا ہے کہ انہیں اور دیگر مجاھدین کو حفظ کرے ۔


شیخ الجبری نے شهید بدرالدین کے سلسلے میں کہا: اس شھید کا ہمارے اوپر بہت زیادہ حق ہے کیوں کہ یہ براہ راست غاصب صھیونیوں سے برسرپیکار تھے اور افسوس آپ نے اسی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا ، خداوند متعال سے ہماری دعا ہے کہ شھداء کو اپنی رحمت کے زیر سایہ قرار دے اور فلسطین و بیت المقدس کی آزادی تک ہماری مدد کرے ۔


حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے یاد دہانی کی: سب پر یہ بات عیاں ہے کہ شام میں استقامت کی موجودگی علاقے میں صھیونیت اور تکفیریت کی توسیع میں بہت بڑی روکاوٹ ہے ، علاقے میں مذھبی فتنے اور مغربی اثر و رسوخ کو اسلامی اتحاد کے ذریعہ کم کیا جاسکتا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: صھیونیت کے مقابل قیام یقینا علاقہ کا بحران کم کرسکتا ہے اور ضروری ہے کہ اس راہ میں فداکاری کی جائے اگر چہ اس راہ میں بہت مشکلات بہت ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬