23 May 2016 - 15:51
News ID: 422293
فونت
آیت الله شیخ بشیر نجفی:
مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے فتوائے جهاد کفایی کی دوسری سالگر کے موقع پر اپنے صادر کردہ پیغام میں کہا: عراقی مجاهدین اصحاب پیغمبراکرم(ص) کے مانند ہیں ۔
آیت الله شیخ بشیر نجفی



رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے آیت اللہ سیستانی کی جانب سے دئے گئے فتوائے جهاد کفایی کی دوسری سالگر کے موقع پر اپنے صادر کردہ پیغام میں کہا: عراقی مجاهدین اصحاب پیغمبراکرم(ص) کے مانند ہیں ۔


 حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے اس پیغام میں کہا: فتوائے جهاد کفایی کو دئے ہوئے دوسال کی مدت گذر گئی اور عراقی جوان آج بھی مقدسات اسلامی کی حفاظت اور قومی عزت وشرف کی بقا میں مصروف ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: دھشت گردی کے مقابل عراقی عوام کی استقامت نے فوجی ، سماجی اور اخلاقی محاسبات کو بدل کر رکھدیا ہے ، اس ملک کے ماں باپ نے شیر اور دلاور بچوں کی تربیت کرکے ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے ، ان ماں باپ پر خدا کا دورد و سلام جنہوں نے دلاور جوان، معاشرے کو دے کر دنیا پر یہ ثابت کردیا کہ کوئی بھی مغربی و مشرقی طاقت  اسلحہ ایمان کے سامنے نہیں ٹک سکتی ۔


اس مرجع تقلید نے واضح طور پر کہا: عراقی مجاھدین نے دنیا کو ثابت کردیا کہ ان کے ایمان کی طاقت نے دشمن اور ظالموں سے چین و سکون کی نیند چھین لی ہے ۔


انہوں نے عراقی مجاهدین کو اصحاب پیغمبراکرم (ص) کے مانند بتاتے ہوئے اس جھاد اور دفاع کو اسلام کا دفاع جانا اور کہا: انہوں نے اپنی جان سے اسلام کا دفاع کیا اور ان مجاھدوں نے تحت لواء امیر المومنین علی (ع) اور حضرت امام حسین (ع) کے ناصروں کے مانند منافقوں اور دشمنوں کا مقابلہ کیا ہے ۔


حضرت آیت الله نجفی نے مزید کہا: عصر حاضر نہایت حساس دور ہے کہ اس دور میں پوری توانائی کے ساتھ مال و دولت ، اسلحہ اور دعا سے مجاھدین کی مدد کی جائے ، ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ شھیدوں کے گھرانوں اور یتیموں کی امداد کریں کیوں کہ یہ اسلام کی عزت و بقا کا سبب ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬