رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ میں عراقی فضائیہ کی کارکردگی نے داعش کے ایک سرغنہ سمیت درجنوں داعشی دہشت گردوں ہلاک کردیا ۔
عراقی وزارت دفاع اور داخلہ نے اس بات کی خبر دیتے ہوئے کہ گذشتہ تین دنوں کے دوران فلوجہ کو آزاد کرانے کی کاروائیوں کے دوران فلوجہ کے مضافات میں انیس علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالئے گئے ہیں کہا: عراقی فورسز اپنے اہداف تک پہنچنے کے سلسلے میں کافی پرعزم ہیں ۔
عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی نے داعش کے قبضہ سے چھڑائے گئے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا : عراقی فورسز نے داعش پر کاری ضرب لگائی ہے اور داعش دہشت گرد بہت کمزور اور مضمحل ہوگئے ہیں ۔
ادھر رضاکار فورس اور البدر بریگیڈ کے سربراہ ہادی العامری نے کہا : رضاکار دستے فلوجہ میں داخل نہیں ہوں گے ہمارا کام شہر کا محاصرہ کرنا ہے اور شہر کو محاصرہ کرنے کے بعد اسے فوج کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے حوالے کردیا جائے گا۔