29 May 2016 - 14:17
News ID: 422320
فونت
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم:
بحرین کے شیعہ لیڈر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اپنے ایک بیان میں کہا: جمعیت اسلامی وفاق ملی بحرین کے سربراہ حجت الاسلام شیخ علی سلمان ملک میں اصلاحات کے خواہاں ہیں اور انہیں اسی جرم میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے ۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم آیت اللہ شیخ عیسی قاسم بحرینی مظاھرین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے ممتاز عالم دین اور شیعہ لیڈر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اپنے ایک بیان میں کہا: جمعیت اسلامی وفاق ملی بحرین کے سربراہ حجت الاسلام شیخ علی سلمان کے پر مقدمے کی سماعت کا وقت قریب آنے کے موقع پر ان کی خدمات کو سراہا ۔
 

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم یہ بتاتے ہوئے کہ شیخ علی سلمان پرامن طریقے سے اصلاحات کے خواہاں ہیں اور ہر طرح کے خطرات اور دھمکیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں کہا: شیخ علی سلمان اصلاحات چاہتے ہیں اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے وہ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں ۔
 

انہوں نے مزید کہا: جمعیت اسلامی وفاق ملی بحرین، دہشت گردی سے نفرت کرتی ہے اور ٹھوس عزم و ارادے کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے ۔
 

واضح رہے کہ بحرین کی عدالت نے جون دو ہزار پندرہ میں ، جمعیت اسلامی وفاق ملی بحرین کے سربراہ حجت الاسلام شیخ علی سلمان پر، طاقت کے زور پر حکومت کو تبدیل کرانے  اور اس ملک کے عوام کو مشتعل کرنے کا الزام لگا کر چار سال قید کی سزا سنائی تھی ۔
 

بحرینی عدالت کے اس فیصلے کے بعد عالمی سطح پر آل خلیفہ حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کیا گیا ۔ بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت نے چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے لے کر اب تک انقلابیوں اور حکومت مخالف افراد نیز ان کی قیادت اور حکومت مخالف پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے والے عام شہریوں کو کچلنے کے لئے کسی بھی حربے سے دریغ نہیں کیا ہے ۔

 

بحرین کی دوسری خبر یہ ہے کہ بحرینی شہریوں نے اس ملک کی جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ کی گرفتاری جاری رہنے کے خلاف مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے ۔
 

بحرینی مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے بحرینی شہریوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے وحشیانہ جرائم روکے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا: حکومت تمام سیاسی قیدی، خاص طور پر بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی جمعیت الوفاق ملی بحرین کے رہنما حجت الاسلام شیخ علی سلمان کو فورا رہا کرے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬