29 May 2016 - 15:19
News ID: 422325
فونت
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم:
حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے اپنی تقریر میں پردہ کو دشمن سے مقابلے میں اسلامی مزاحمت حزب اللہ لبنان کا اسلحہ شمار کیا ۔
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے جمعیت نور کی جانب سے منعقدہ جشن تکلیف کے پروگرام « نوسالہ لڑکیوں کے پروگرام » میں کہا: بہت سارے لوگ یہ تصور کرتے ہیں کہ ہم اسلحہ کے بل بوتے پر دشمن پر پیروز ہوئے مگر سچ یہ ہے کہ ہماری یہ پیروزی پردے کی وجہ سے ہے جو اسلحہ کے پس پشت ہے ، اور بچے اسی بنیاد پر دشمن سے مقابلے کے لئے تربیت پاتے ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: لبنان میں ہمارے احترام کی بنیاد ایمان ہے اور عرب ممالک کی ہماری جانب توجہ کا سبب بھی ہمارا ایمان ہی ہے ، ہم ایمان کہ جسے پروردگار نے ہمیں امانت کے طور پر دیا ہے اس پر پابند رہیں گے اور اسی کے ذریعہ بلندیوں تک پہونچیں گے ۔


حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے سن ۲۰۰۰ میں لبنان سے صھیونیوں کو نکالے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: استقامت نے لبنان کو قبضے سے نجات دے دیا اور ہماری کمزوریاں ؛ قوت ، آزادی اور استقلال میں بدل گئیں ، ہماری نسل کا مستقبل سنور گیا ، استقامت کی قدرت کی اساس ملت اور فوج ہے ، استقامت اسی طاقت کے بل بوتے پر دشمن پر پیروز ہوئی ، اور اس دشمن پر جس کوئی بھی، کبھی بھی پیروز نہ ہوسکا ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬