31 May 2016 - 13:48
News ID: 422331
فونت
مزید پانچ سال بڑھا کر؛
بحرین کی نمائشی کورٹ نے بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر اور معروف انقلابی رہنما حجت الاسلام شیخ علی سلمان کی سزائے قید میں مزید پانچ سال کا اضافہ کردیا ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی سلمان بحرینی مظاھرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے گذشتہ روز اس ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر اور معروف انقلابی رہنما حجت الاسلام شیخ علی سلمان کی سزائے قید میں مزید پانچ سال بڑھا کر نو سال کردیا ہے ۔
 

بحرین کی الوفاق پارٹی نے نمائشی عدالت کے اس فیصلے کو غیر قابل قبول اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اعلان کیا : شاہی حکومت اپنے اس قسم کے اقدامات سے ملک کے سیاسی بحران کے حل کے تمام مواقع ختم کرتی جا رہی ہے ۔
 

دوسری جانب بحرینی عوام نے سڑکوں پر نکل کر بحرینی کورٹ کے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے تمام سیاسی قیدیوں خصوصا جمعیت وفاق ملی بحرین کے لیڈر حجت الاسلام شیخ علی سلمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔
 

واضح رہے کہ بحرین کی الوفاق پارٹی کے سربراہ اور معروف انقلابی رہنما حجت الاسلام شیخ علی سلمان کو دسمبر دو ہزار چودہ میں چند تقاریر میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا ۔
 

بحرین کی ظالم شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے جون دوہزار پندرہ کے اواخر میں حجت الاسلام شیخ علی سلمان پر وزارت داخلہ کی توہین اورعوام کو نظام حکومت تبدیل کرنے کی کوشش نیز قانون شکنی پر ورغلانے کے الزام میں چار سال قید کی سزا سنائی تھی ۔
 

اس کے بعد اس مقدمے کی سماعت کے لئے بارہ اپریل کو اپیل کورٹ تشکیل دی گئی جس نے اپنا فیصلہ تیس مئی کو سنانے کا اعلان کیا اور پیر تیس مئی کو نمائشی عدالت نے اپنے فیصلے میں چار سال قید کی سزا کو بڑھا کر نو سال قید کی سزا میں تبدیل کردیا ۔
 

بحرین کی جمیعت الوفاق کے سربراہ حجت الاسلام شیخ علی سلمان شاہی حکومت کے مخالف اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں جنہیں ظالم شاہی حکومت آل خلیفہ نے انیس سو نوے کے عشرے میں جلاوطن کر دیا تھا ۔
 

وہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے کے بعد وہ دو ہزار ایک میں بحرین واپس لوٹے اور انہوں نے بحرین کی جمیعت الوفاق ملی کے سربراہ کی حیثیت سے چودہ فروری دو ہزارگیارہ سے شروع ہونے والی عوام کی انقلابی تحریک میں اہم کردار ادا کیا اور ملک میں اصلاح کی تحریک کی قیادت کی ۔
 

قابل ذکر ہے کہ بحرین کے عوام کی انقلابی تحریک میں اب تک سو سے زائد افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کرکے جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬