31 May 2016 - 18:41
News ID: 422334
فونت
آیت الله سیستانی:
حضرت آیت الله سیستانی نے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے نمائندہ سے ملاقات میں عراق کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظھار کیا اور کہا: ضرورت پڑی تو سیاسی معاملات میں مداخلت کریں گے ۔
آیت الله سیستانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے نمائندہ نے نجف اشرف میں حضرت آیت الله سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
 

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے نمائندہ نے اس ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت آیت الله سیستانی نے کہا کہ عراق کے حالات پر آپ کی مکمل نگاہ ہے اور انہیں موجودہ تبدیلیوں کی بہ نسبت تشویش لاحق ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ملک کے سیاسی مسائل میں مداخلت کریں گے ۔
 

انہوں نے عراق کی اصلاحات کے پروگرام کی بہ نسبت حضرت آیت الله سیستانی کی نارضایتی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آپ معتقد ہیں کہ اصلاحات اتحاد کے زیر سایہ محقق پا سکتا ہے ۔
 

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے نمائندہ نے مزید کہا: حضرت آیت الله سیستانی نے داعش سے برسر پیکار مسلح فورسز سے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کی ہے کہ داعش سے جنگ تمام عراقیوں کے اتحاد کا سبب قرار پائے ۔
 

انہوں نے مزید کہا: اس مرجع تقلید نے عراقی شھریوں کی جان کی حفاظت کو خاص اھمیت کا حامل قرار دیا اور ان کی جانی نقصان پر انہیں تشویش لاحق ہے ۔
 

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے نمائندہ نے عراقی حکومت اور عالمی معاشرے سے عراقی آورگان کی امداد کے حوالے سے حضرت آیت الله سیستانی کے مطالبات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آپ سے ملاقات ہمارے لئے اور اقوام متحدہ کے لئے باعث فخر ہے ، ہم نے اس ملاقات میں انہیں عراق کے سیاسی بحران کے حل ، اصلاحات کی حمایت اور داعش سے مقابلے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی فعالیتوں کی رپورٹ پیش کی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬