31 May 2016 - 19:42
News ID: 422336
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
مرجع تقلید نجف اشرف نے اس بات کی توقع ظاھر کی کہ داعش پر عراق مجاھدین کی پیروزی اور فلوجہ کی آزادی قریب ہے ۔
آیت الله شیخ بشیر نجفی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے اپنے دفتر میں العباس فوجی ٹکڑی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: انبیاء الهی، ائمہ اطہار (ع) اور امام زمانہ (عج) کے نزدیک عراق کی خاص اھمیت ہے ۔
 

انہوں نے مزید کہا: ایمان کے ساتھ آپ مجاھدین کے بہادرانہ دفاع نے دشمن کی آنکھوں سے چین و سکون چھین لیا ہے اور ان کی امیدیں ناامیدی میں بدل گئیں ہیں  ۔
 

اس مرجع تقلید نے شھر فلوجہ کی آزادی قریب جانا اور کہا: خداوند متعال کے کرم سے عراقی مجاھدین اور سیکورٹی فورسز دھشت گرد تحریکوں اور تکفیری داعشیوں پر پیروز ہوں گے اور مجاھدین انہیں اس سرزمین سے باہر نکال کر چھوڑیں گے ۔
 

انہوں نے فاسدوں کے اقدامات کو شھداء کے خون ضائع ہونے کا سبب جانا اور کہا: بیت المال کی مراقب نہ کرنے والے عراق کے قومی سرمایہ کو ضائع کرنے میں مصروف ہیں کہ روز قیامت وہ اپنے اعمال کا حساب دیں گے ۔
 

حضرت آیت الله نجفی نے عوامی فورس کے اہلکاروں میں اتحاد و یکجہتی کی تاکید کی اور کہا: حکومت عراق عوامی فورس کے اہلکاروں اور مجاھدین کی زیادہ سے زیادہ حمایت کرے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬