08 June 2016 - 22:19
News ID: 422365
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے راولپنڈی سے جاری کردہ اپنے مذمتی بیان میں بے گناہ افراد کی عدم رہائی تشویش کا اظھار کیا اور کہا: کرم ایجنسی پارا چنار میں فائرنگ کی غیر جانبدارنہ تحقیات کا مطالبہ کرتے ہوئے شہداء کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے راولپنڈی سے جاری کردہ اپنے مذمتی بیان میں کرم ایجنسی پارا چنار میں فائرنگ کی غیر جانبدارنہ تحقیات اور شہداء کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ۔
 

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پارا چنار کرم ایجنسی میں نواسہ رسول اکرم حضرت امام حسین کی ولادت کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں شرکت کیلئے جانے والے علمائے کرام اور اکابرین کو راستے میں روکنے اور پابند کرنے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے مظاہرین پر مقامی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کا کوئی آئینی و قانونی جواز نہ تھا کہا: آئین و قانون کی رو سے پولیس اور انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے، لیکن یہاں صورتحال اس کے برعکس ہے ۔
 

حجت الاسلام والمسلمین نقوی نے صوبائی و وفاقی حکومت سے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا : انتظامیہ کی جانب سے بے گناہ سفید ریش افراد اور طالب علموں کو گرفتار کیا گیا ہے، رابطوں کے باوجود بے گناہ افراد کو رہا نہیں کیا گیا، جس کی ہم پرزور مذمت، سخت تشویش کا اظہار اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام بیگناہ افراد کو جلد از جلد رہا کیا جائے ۔
 

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے پارا چنار کرم ایجنسی میں فائرنگ کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے شہداء کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔  

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬