15 June 2016 - 23:39
News ID: 422392
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
مراجع تقلید نجف اشرف میں حضرت آیت الله بشیر نجفی نے ماہ مبارک رمضان میں مختلف گروہوں سے ہونے والی ملاقاتوں میں علمائے کرام سے درخواست کی کہ دنیا میں نشر معارف اسلامی میں اہم کردار ادا کریں ۔
حضرت آیت الله بشیر نجفی


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں حضرت آیت الله بشیر نجفی نے ماہ مبارک رمضان میں آج تک عراق کے مختلف سیاسی ، سماجی اور ثقافتی گروہوں سے ملاقات و گفتگو کی اور انہیں ماہ مبارک رمضان کے روز و شب سے بخوبی استفادہ کی تاکید کی ۔

 

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے اس ملاقات میں اتحاد و یکجہتی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ماہ مبارک رمضان مسلمانوں اور ملت عراق کے درمیان نزدیکی و ھمدلی کا سبب بنے  ۔

 

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال نے عراق میں چھ معصوم اماموں اور بعض انبیاء و اولیاء الھی علیھم السلام کی قبریں قرار دے کر ہم پر کرم کیا ہے ۔

 

اس مرجع تقلید نے کہا: بہت جلد امام زمان (عج) کے ظھور سے دنیا میں عدل و انصاف کا پرچم لہرائے گا اور اس کی ابتداء سرزمین عراق و نجف اشرف سے ہوگی ۔

 

انہوں نے نیز حوزه علمیه نجف اشرف کے علمائے کرام و طلاب سے ملاقات میں کہا: نجف دنیا کے حوزات علمیہ کی بنیاد و اساس ہے ، اس شھر سے بہت سارے علماء و فلسفی دنیا کے سامنے ظاھر ہوئے جنہوں نے دنیا کو صحیح و حقیقی اسلام سے آشنا کرایا ۔

 

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ الهی تعلیم و سیره اهل بیت (ع) کے نشر کرنے میں علماء کا اہم کردار رہا ہے کہا: خدا سے دعا ہے کہ اس ماہ مبارک کی برکتوں سے امت اسلامیہ کی مشکلات کرے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬