18 June 2016 - 17:19
News ID: 422402
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں عراق کی حکومت، قوم اور دینی مرجعیت کو فلوجہ شہر کی آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔
فلوجہ کے شھری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری کو ارسال کردہ پیغام میں اور وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے اپنی ھفتہ وار پریس کانفرنس میں فلوجہ شہر کی آزادی کو عراقی حکومت، قوم اور دینی مرجعیت کو مبارکباد پیش کی ۔

 

محمد جواد ظریف نے یہ کہتے ہوئے کہ فلوجہ شہر میں تکفیری دہشت گردوں کے مقابلے میں عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دلیرانہ جنگ اور حالیہ فتح باعث فخر ہے کہا: عراقی قوم اپنے اتحاد اور قومی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر متحدہ اورعظیم عراق میں تفکیری دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے مقابلے میں اس سے بھی زیادہ بڑی کامیابیاں حاصل کرے گی ۔

 

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے بھی عراق کی حکومت ،عوام ، عراق کی فوج، عوامی رضاکار فورس، قبائلی جوانوں اور مرجعیت کو فلوجہ شہر کی آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: عراقی حکومت اپنے ملک کے مختلف سیاسی اور سماجی گروہوں اور جماعتوں کے اتحاد اور قومی اتحاد کے ذریعے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے ہمہ گیر مقابلے میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬