رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازهر مصر احمد الطیب نے گذشتہ روز اپنے ارسال کردہ پیغام میں سوره مومنون کی 55 ویں آیت کے ضمن میں ملت اسلامیہ کو اتحاد کی دعوت دی اور کہا: تمام مسلمان، مسلکی ، قبائلی، رنگ و نسل و دیگر تمام اختلافات کے باوجود ایک اسلام کے پرچم کے زیر سایہ ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: مختلف ممالک میں مسلمان آپس میں اختلاف نہیں رکھتے نیز انڈونیشیا اور ملیشیا جیسے ممالک کو مصر سے دوری کی بنیاد پر غیر اسلامی مملک نہیں کہا جا سکتا ۔
شیخ الازهر مصر نے تاکید کی : اگر چہ عصر حاضر میں دنیا میں اسلامی حکومت کا قیام ممکن نہیں ہے مگر ملت اسلامیہ ، دشمن کے مقابل ایک پیلٹ فارم پر جمع اور متحد رہے ۔
احمد الطیب نے مزید کہا: عصر حاضر کے جوان متحدہ اسلامی حکومت تشکیل دینے جیسے موضوعات میں اپنی عمر نہ گوائیں کیوں کہ یہ چیز نہایت سخت ہے، کیوں کہ اگر ہم تمام مسلمانوں پر مشتمل متحدہ اسلامی حکومت تشکیل دنیا چاہیں تو عالمی قوانین کو بدلنا ضروری ہے کہ جو ممکن نہیں ہے ۔
انہوں نے تاکید کی: یوروپ یونین کی طرح، اسلامی ممالک کی یونین تشکیل دیا جانا ممکن ہے جس کے سلسلے میں جوان قدم آگے بڑھائیں ۔