30 June 2016 - 15:45
News ID: 422448
فونت
لبنان کی پارلیمنٹ کے ممبر:
لبنان کی پارلیمنٹ کے ممبر نے داعش اور غاصب صھیونیت کے مشترکہ اھداف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ عالم یوم قدس، اسلام و انسانیت کا احیا ہے ۔
سید حسین موسوی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی پارلیمنٹ کے ممبر سید حسین موسوی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں دنیا کے مسلمانوں کو عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کی دعوت دی اور کہا: قدس شریف مسلمانوں اور عیسائیوں کا مشترکہ معاملہ ہے ، عالمی یوم قدس کا احیاء کہ جس کی بنیاد امام خمینی(ره) کے ہاتھوں رکھی گئی ، اسلام و انسانیت کا احیا ہے اور ملت اسلامیہ کی تقدیر کے لئے اہم شمار کیا جاتا ہے نیز حق و باطل کی جدائی کا دن ہے ۔

 

انہوں نے واضح طور پر کہا: عالمی یوم قدس ھر سال آتا ہے اور چلا جاتا ہے مگر فلسطین، اسرائیلی وحشی گری کا شکار ہے کہ جو استقامت کے جوانوں کے خلاف انجام پا رہی ہے ، جنگ اور یھودی آباد کاری اس سرزمین کو یھودی بنانے کے مقصد سے امریکا و عربوں کی حمایت میں انجام پارہی ہے ۔

 

سید حسین موسوی نے استقامت کو نقصان پہونچانا داعش اور غاصب صھیونیت کا مشترکہ پلان بتایا اور کہا: شام و عراق و یمن و لبنان میں تکفیریوں کے ہاتھوں بے گناہوں کا قتل عالم، قانا میں صھیونیوں کے ہاتھوں انجام پانے والی جنایتوں کا تسلسل ہے ۔

 

لبنان کی پارلیمنٹ کے ممبر نے یہ کہتے ہوئے کہ داعش، غاصب صھیونیت کے مقابل استقامت کو نشانہ بنا کر امت اسلامیہ کی حال اور مستقبل دونوں ہی کو خراب کرنے میں مصروف ہے کہا کہ جس طرح یھودی آباد کاری فلسطینیوں کے خطرہ ہے اسی طرح داعش استقامت کے جوانوں کے لئے خطرہ ہے ۔

 

انہوں نے آخر میں یاد دہانی کی: تکفیری، انسانوں اور وطن پرستوں کے تمام مشترکہ مسائل کو نشانہ بناتے ہیں ، یہ بات تکفیروں کی جنایتوں سے پردہ اٹھاتی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬