07 July 2016 - 17:25
News ID: 422477
فونت
سعودی عرب کو عبدالملک الحوثی کا انتباہ؛
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یمنی عوام کو دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیاری اور صبر و حوصلے سے کام لینے کی سفارش کی اور کہا: جارح قوتوں کا مقابلہ اور اپنے ملک کی آزادی، خود مختاری اور عزت و شرف کا دفاع کریں ۔
عبدالملک الحوثي عبدالملک الحوثی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے عید فطر کی مناسبت سے اپنے خطاب میں یمنی عوام سے کہا: دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیاری اور صبر و حوصلے سے کام لیں ۔

 

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ جارح قوتوں کا مقابلہ اور اپنے ملک کی آزادی، خود مختاری اور عزت و شرف کا دفاع کرنے کے لئے ہوشیاری اور صبر سے کام لیں اور اپنی صفوں میں اتحاد کو مضبوط بنائے رکھیں کہا: یمن کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے اور یمنی عوام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کےسلسلے میں دشمنوں کی بہت سی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں ۔

 

انصاراللہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے حامی ملکوں خاص طور پر سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا: وہ امریکا اور صیہونی حکومت کو فائدہ پہنچانے کے لئے امت مسلم میں تفرقہ ڈالنے کے اقدامات سے باز آجائے ۔

 

واضح رہے کہ سعودی عرب اپنے اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیت میں مشغول ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات بری طرح تباہ ہوچکی ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬