11 July 2016 - 15:57
News ID: 422479
فونت
سعودی عرب کے جارح طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے شہر نھم کو بھی اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔
سعودی عرب یمن کی عوام کو نابود کرنے کے لئے ہر طرح کی جارحیت پر آمادہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ مآرب پر سعودی ایجنٹوں کے حملے میں سات بچے شہید اور پچیس دیگر زخمی ہوگئے۔

وہیں دوسری جانب صوبہ مآرب میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے میزائل حملے میں دسیوں سعودی ایجنٹ ہلاک کردیئے گئے۔

اسی طرح یمنی فوج نے جنوبی یمن کے صوبے شبوہ کے علاقے عسیلان میں اتحادی افواج کے اکٹھا ہونے کے مرکز پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج اور سعودی ایجنٹوں کے درمیان، یمن اور سعودی عرب کی مشترکہ سرحد پر واقع حرض کے علاقے میں، شدید لڑائی جاری رہی ہے۔

یمن کی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ منصور ہادی سے وابستہ افراد کو، جو شہر تعز کے علاقے الجحملیہ میں پیشقدمی کی کوشش کر رہے تھے، ہلاک کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے علاقے کے بعض عرب ممالک کی مدد اور امریکہ کی حمایت سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کا مقصد اپنے ایجنٹ اور یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ برسر اقتدار لانا ہے۔

ان حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی اسّی فیصد بنیادی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

اس ملک کی مظلوم عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے کھانے پینے کی اشیاء بھی قابل ضرورت نہیں ہے بھوک مرنے جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬