15 July 2016 - 06:38
News ID: 422497
فونت
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ؛
یمن کے صوبہ تعز میں یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے سو سے بھی زیادہ کرائے کے فوجیوں ہلاک کردیا ہے اور صوبہ تعز پر سعودی مزدوروں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
یمنی فوج


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ تعز میں یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے سو سے بھی زیادہ کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے اور صوبہ تعز پر سعودی مزدوروں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی کرائے کے فوجیوں نے صوبہ تعز کے الکہبوب علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے یمنی فورسز اور قبائل نے مشترکہ کارروائی کے دوران ناکام بنادیا اور اس کارروائی میں سو سے زائد کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس علاقہ میں لڑائی جاری ہے۔

دوسری جانب شمالی یمن میں فوج اور عوامی فورسز کے ہاتھوں دسیوں سعودی اتحادی فوجی مارے گئے ہیں۔

رپوٹ میں بیان کیا گیا ہے یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی ایک مشترکہ کاروائی کے نتیجے سعودی اتحادی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد ماری گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ملک کے شمالی صوبے" الجوف" میں جعمرات کے روز ہونے جھڑپ میں کم از کم سعودی اتحاد کے کم از کم چالیس فوجی مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ " محمد علی الحوثی" نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے نام اپنے ایک خط میں یمن کے سلسلے میں عالمی تحقیقاتی کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

محمد علی الحوثی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں تین ہزار چھے سو چالیس بچے شہید یا زخمی ہوچکے ہیں، جس کی عالمی اداروں کی رپورٹوں سے بھی تائید ہوتی ہے۔

ادھر یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسما‏عیل ولد الشیخ نے ریاض کی جانب سے ڈالی جانے والی رکاوٹوں کے باوجود قیام امن کی کوششوں کے تحت ایک بار پھر متعلقہ فریقوں کے ساتھ صلاح و مشورے کا عمل شروع کردیا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬