17 July 2016 - 04:47
News ID: 422510
فونت
سید علی گیلانی:
جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے کہا : وہ ہمارے قوم کا ہیرو ہے اور اس نے اپنی زندگی کشمیری قوم اور ان کی آزادی کے لیے قربان کی ہے برابر اسی طرح جس طرح ہندوستان کے لوگوں نے برطانوی سامراج سے آزادی حاصل کرنے کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔
سید علی گیلانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا : شہید برُہان وانی کے جنازئے میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی یہاں تک کہ ان کا 40 بار نماز جنازہ ادا کیا گیا۔ لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت یہ ایک زندہ علامت ہے اس کی شہادت کی مقبولیت کا اور اس کے حق میں لوگوں کے احترام اور محبت کے اظہار کا۔ 

انہوں نے کہا : کمانڈر برہان نے اپنی زندگی مظلوم قوم کی ہندوستان کے جبری قبضے سے آزادی کے لیے اپنی جان نچھاور کی اور آج تک جو 6 لاکھ انسانی زندگیوں کی قربانیاں دی گئیں ہیں جن سے 6 سو کے قریب مزار آباد ہوچکے ہیں اسی مقصد کے لیے دی گئی ہیں۔

سید علی گیلانی نے مزار شہداءِ نقشبند صاحبؒ کے مجوزہ پروگرام پر بریک لگانے کی مذ مت کر تے ہو ئے کہا : بربریت، سفاکیت اور فسطائیت کا یہاں مظاہرہ ہورہا اور ہندوستان کی فورسز اور یہاں کی مقامی پولیس نے کمر باندھ رکھا ہے کہ یہاں کے لوگوں کو آہستہ آہستہ صفحۂ ہستی سے مٹایا جائے اور یہاں کی زمین پر قبضہ کیا جائے۔

انہوں نے عسکری کمانڈر شہید برہان مظفر وانی اور ان کے ساتھیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا : مجھے ان کے جنازے میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ 

علی گیلانی نے کہا : کمانڈر برہان نے اپنی زندگی مظلوم قوم کی ہندوستان کے جبری قبضے سے آزادی کے لیے اپنی جان نچھاور کی اور آج تک جو ۶ لاکھ انسانی زندگیوں کی قربانیاں دی گئیں ہیں جن سے ۶ سو کے قریب مزار آباد ہوچکے ہیں اسی مقصد کے لیے دی گئی ہیں۔

انہوں نے ہندوستان کے وزیر اعظم کے اس بیان جس میں انہوں نے شہید برہان وانی اور اس کے ساتھیوں کو ’’دہشت گرد‘‘ کہا تھا کو غیر حقیقت پسندانہ اور معتصبانہ قرار دیتے ہوئے کہا : وہ ہمارے قوم کا ہیرو ہے اور اس نے اپنی زندگی کشمیری قوم اور ان کی آزادی کے لیے قربان کی ہے برابر اسی طرح جس طرح ہندوستان کے لوگوں نے برطانوی سامراج سے آزادی حاصل کرنے کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ 

سید علی گیلانی نے وضاحت کی : جس طرح ہندوستان کے لوگ جنہوں نے برطانوی سامراج کے خلاف اپنی جانیں قربان کی اور وہ اپنی قوم کے ہیرو کہلاتے ہیں برابر اسی طرح ہمارے نوجوان جو ہندوستانی سامراج کے خلاف اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کررہے ہیں ہمارے قوم کے ہیرو ہیں۔ 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬