18 July 2016 - 10:12
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 422515
فونت
یمنی افواج کے حملے میں سعودی اتحاد کو شدید نقصان؛
یمنی افواج کے حملے میں سعودی اتحاد کو شدید نقصان ڈھائی سو سے بھی زیادہ فوجی ہلاک جبکہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ منتقل کیا گیا ۔
یمنی افواج



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے ایک فوجی مرکز پر یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی طرف سے جوابی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈھائی سو سے زیادہ ہو گئی ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوب مغربی یمن میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ایک مرکز پر میزائل سے حملہ کیا۔ یہ میزائل سعودی اتحاد کے فوجیوں کے آپریشن روم پرگرا جس میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے سعودی اتحاد کے ڈھائی سو سے زائد فوجی ہلاک ہو گئے ۔

رپورٹ میں بیان ہوا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں نے حال ہی میں باب المندب کے نزدیک آپریشن روم قائم کیا تھا جو یمن کے میزائلی حملے کا نشانہ بنا اور اس سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ۔

اس حملے میں سعودی اتحاد کی فوج کو بھاری مالی نقصان بھی پہنچا ہے۔ اس حملے سے باب المندب کے نزدیک سعودی اتحاد کی فوج کے اسلحے کے گودام اور بہت سی فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں ۔

یمنی فوج کی طرف سے اس حملے میں سعودی اتحاد کے بہت سے فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے وہاں سے منتقل کیا گیا اور اس میں ہلاک ہونے والے سعودی اتحاد کے فوجیوں کی تعداد ڈھائی سو سے بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬