25 July 2016 - 19:59
News ID: 422546
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا : اس وقت بھی ضلع شکارپور سمیت سندہ بھر دہشت گردوں کے اڈے، ٹریننگ کیمپس اور تربیتی مراکزجاری ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی ، ضلع ٹھٹہ کے تنظیمی دورے پر پہنچے ۔

ٹھٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا : ستر روز سے جاری بھوک ہڑتال کا مقصد ملک سے دھشت گردی اور تکفیری سوچ کا خاتمہ ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کو نواز شریف سرکار اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کررہی ہے ۔

مقصود علی ڈومکی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا : سانحہ شکارپور ، چھلگری اور جیکب آباد سمیت ملک بھر میں ہونے والے دھشت گردی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے جائیں گے۔

انہوں نے کہا : المیہ یہ ہے کہ رحیم آباد میں سینکڑوں کلو گرام بارود ی مواد اور خودکش جیکٹس ملیں، مجرم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے مگر انہیں ریاستی اداروں نے سزا دینے کی بجائے با عزت بری کر دیا۔

حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے تاکید کی : اس وقت بھی ضلع شکارپور سمیت سندہ بھر دہشت گردوں کے اڈے، ٹریننگ کیمپس اور تربیتی مراکزجاری ہیں۔ مگر ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہو رہا۔ نیشنل ایکشن پلان کے باوجود ملک کے چپے چپے پر دہشت گرد وں اور کالعدم جماعتوں کے پرچم اور نفرت انگیز سر گرمیاں سوالیہ نشان ہیں؟
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬