27 July 2016 - 08:44
News ID: 422553
فونت
سہلا زکزکی :
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی بیٹی سہلا زکزکی نے کہ جو کچھ عرصہ تک اپنے والد کے ساتھ قید رہی ہیں، اپنی ایک گفت و گو میں بیان کیا : فوج کے حملے میں ان کے والد کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی اور ممکن ہے ان کی دوسری آنکھ کی بینائی بھی فوجی جارحیت کے دوران لگنے والے زخموں کی وجہ سے چلی جائے۔
آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی


نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی بیٹی نے کہا : ان کے والد کی جسمانی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

سات مہینے پہلے فوج نے ان کے گھر پر حملہ کر کے انھیں زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا تھا اس کے علاوہ ان کے تین بیٹوں سمیت ان کے سینکڑوں حامیوں کو قتل کر دیا تھا۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کا کہنا ہے کہ شیخ زکزکی کو طبی امداد فراہم نہ کرنا انتہائی نا انصافی ہے اس لیے کہ ان پر کوئی الزام نہیں ہے اور نہ ہی انھیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہے۔

اس تحریک نے اپنے ایک بیان میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا : شیخ زکزکی کو طبی امداد فراہم نہ کرنا نائیجیریا کی حکومت کے خفیہ محرکات اور مقاصد کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ زکزاکی وہ مرد محاہد کا نام ہے جنہوں نے اپنی سر زمین پر اپنے کردار سے اسلام ناب کو ہر طالب اسلام تک پہوچایا جن کی یہ ایمانی جذبات و صداقت دشمنوں سے برداشت نہیں ہوا اور گذشتہ سال ان کے گھر پر حملہ کر دیا جس میں سیکڑوں شیعیان شہید ہوئے جن میں ان کے تین فرزند بھی شہید ہوئے اور ان کو شدید زخمی کر دیا گیا اور ابھی تک قید میں رکھا گیا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬