30 July 2016 - 21:09
News ID: 422566
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے بیان کیا : مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فوج کا سلوک درندوں سے بھی بدتر ہے۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : انسانی حقوق کی پامالی کے جو واقعات اس وقت رونما ہو رہے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : عالم اسلام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ تہذیب یافتہ ہونے کے دعویدار ممالک مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ کشمیر، یمن، لبیا اور عراق سمیت دیگر ریاستوں میں مسلمان سنگین تر ین صورتحال سے دوچار ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے بیان کیا : مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فوج کا سلوک درندوں سے بھی بدتر ہے۔ بھارتی حکومت کا کشمیریوں سے خود ارادیت چھیننا عالمی قوانین سے انحراف ہے۔ اسی طرح یمن میں جاری قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی حیران کن اور تشویشناک ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : بحرین میں جمہوریت پسند جماعتوں پر غیر منصفانہ پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں تاکہ حکمران من پسند طریقے سے حکومت قائم رکھ سکیں۔صدیوں سے مقیم افراد سے ان کی شہریت چھینی جا رہی ہے۔ایک اسلامی ریاست میں نماز جمعہ پر پابندی لگائی جانا عالم اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

راجہ ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : مذہبی آزادی ہر شخص کا بنیادی حقوق ہے ۔ کوئی بھی قانون کسی کو مسجد، چرچ یا مندر جانے سے نہیں روک سکتا۔ ریاست کی طرف سے اتنقامی کاروائیوں کا اس سے بڑھ کر کیا ثبوت ہو گا کہ ممتاز مذہیبی رہنما حجت الاسلام عیسی قاسم سے ان کی شہریت چھین لی گئی اور خمس و زکوۃ کو منی لانڈرنگ کا نام دے دیا گیا۔

انہوں نے کہا : یمن سے کشمیر تک ہر جگہ مسلمان مظالم و بربریت کا شکار ہیں لیکن عالمی ضمیر مکمل طور پر بے سدھ پڑا ہے۔ اسرائیلی غاصب و ظالم حکومت ہے جس نے ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو موت کے گھا ٹ اتارا ۔آج آل سعود اپنے اعلی سطح وفد ان کے پاس بھیج رہا ہیں جودنیا بھر کے مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے تاکید کی : عرب ممالک میں عرب مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے لیکن عرب لیگ بھیگی بلی بن بیٹھی ہے۔اس کی خاموشی عالم اسلام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ ہم بحرین سمیت دنیا بھر کے ان تمام مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جو حکومتی مظالم اور بربریت کا شکار ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬