11 August 2016 - 23:38
News ID: 422611
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے بیان کیا : افسوس کی بات ہے کہ مسلم دنیا امریکی غلامی میں اس قدر آگے جا چکی ہے کہ سرزمین بیت المقدس پر بہنے والا مظلوم فلسطینیوں کا لہو بھی ان کے سامنے بے معنی ہو چکا ہے۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے اپنی ایک گفت و گو میں بیان کیا : عرب دنیا کے اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات جہاں فلسطین کاز کے لئے خطرہ ہیں وہاں پوری مسلم امہ کی پیٹھ پر خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے عرب دنیا کے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات بنائے جانے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : تاہم گذشتہ ماہ مسلم دنیا کے سب سے بڑے ملک سعودی عرب کی جانب سے ایک اعلی سطحی وفد کی جانب سے اسرائیل کا دورہ اور موساد سمیت دیگر اداروں کے عہدیداروں سے ہونے والی ملاقاتوں کی خبریں بھی شائع ہوئی تھیں جو عرب مسلمانوں کے لئے باعث شرم ہے ۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کہا : سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنا کر جلد سے جلد اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے اور اس گھناؤنی اور سیاہ سازش میں براہ راست امریکہ ملوث ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : افسوس کی بات ہے کہ مسلم دنیا امریکی غلامی میں اس قدر آگے جا چکی ہے کہ سرزمین بیت المقدس پر بہنے والا مظلوم فلسطینیوں کا لہو بھی ان کے سامنے بے معنی ہو چکا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : کشمیر میں ایک طرف اسرائیلی طرز پر ہندوستانی حکومت نے مظالم کا سلسلہ روا کھا ہوا ہے تو دوسری جانب امریکہ کی کھلم کھلم سرپرستی بھی حاصل ہے جیسا کہ خود امریکہ نے کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور ریاستی دہشت گردی کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دے کر نہ صرف بھارت کی حمایت کی بلکہ ہزاروں مظلوم کشمیریوں کی جد وجہد آزادی کو بھی زک پہنچانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی واضح پیغام دیا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬