16 August 2016 - 09:34
News ID: 422645
فونت
سید حسن نصراللہ:
حسن نصراللہ نے کہا : امریکہ کی ری پبلکن پارٹی کے شعلہ بیان صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے حقیقت بیان کی ہے کہ داعش کا بانی امریکہ ہے۔
سید حسن نصراللہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے تینتیس روزہ جنگ میں اسلامی استقامت کی کامیابی کو دس سال مکمل ہونے کے موقع پر اس مباسبت سے اپنی تقریر میں کہا : اسرائیل زیادہ دیر تک صفحہ ہستی پر باقی نہیں رہے گا۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : سن دو ہزار چھ میں امریکہ نے لبنان کے خلاف جارحیت کا فیصلہ کیا تھا، جسے اسرائیل نے عملی جامہ پہنایا تھا۔

سید حسن نصراللہ نے کہا : استقامت نے لبنان کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے مقاصد کو خاک میں ملا دیا اور تاریخی اور اسٹریٹیجک کامیابی حاصل کی۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے بیان کیا : تینتیس روزہ جنگ میں استقامت کی کامیابی کے نتیجے میں اسرائیل اندر سے ٹوٹ پھوٹ گیا، فوجی حکام اور فوجی ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے، بعض فوجی افسروں نے استعفٰی دے دیا، بعض کو برطرف کر دیا گیا اور کمانڈروں اور فوجیوں کا ایک دوسرے پر اعتماد ختم ہوگیا۔

سید حسن نصراللہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا : حزب اللہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہے گی، امریکی حکومت القاعدہ، داعش اور جبھۃ النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کو ہمارے خطے میں بدامنی پیدا کرنے کے لئے وجود میں لائی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے تاکید کی : ہمارے پاس تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ جنگ کرنے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے اور ہر گزرنے والے دن زیادہ واضح ہو رہا ہے کہ شام میں حزب اللہ کا جانا درست اقدام ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا : امریکہ کی ری پبلکن پارٹی کے شعلہ بیان صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے حقیقت بیان کی ہے کہ داعش کا بانی امریکہ ہے۔

جنوب میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے کہا : یہ ایک امریکی صدارتی امیدوار ہیں، جنھوں نے یہ بات کہی ہے کہ داعش کا بانی امریکہ ہے، انھوں نے جو کچھ کہا ہے، وہ حقائق اور دستاویزات پر مبنی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬