![بم دھماکے](/Original/1395/05/27/IMG05510096.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کرکوک میں داعش کے قبضے سے فرار کرنے والے عراقی پناہ گزینوں کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں دس عراقی شہری جاں بحق اور تیس دیگر زخمی ہوگئے ۔
عراقی افواج کے ذریعے صوبہ کرکوک کے شہروں کو داعش کے قبضے سے یکے بعد دیگرے آزاد کرالئے جانے کے بعد اب داعش کے عناصر عراقی پناہ گزینوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔
دہشت گرد عناصر نے محفوظ مقامات کی جانب پناہ لینے کے لئے کرکوک سے باہر جانے والے عراقی شہریوں کو یا تو یرغمال بنالیا ہے یا پھران میں سے بہت سے افراد کو قتل کردیا ہے ۔
خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ ان پناہ گزینوں پر داعش کے عناصر طرح طرح کے مظالم ڈھا رہے ہیں ۔
دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکارفورس نے شمالی صوبے صلاح الدین کے شہر تکریت کے بعض علاقوں پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے ۔ اس کارروائی میں بڑی تعداد میں داعش کے عناصر کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے ۔