18 August 2016 - 22:53
News ID: 422692
فونت
یمنی عوام نے یمن میں اعلی سیاسی کونسل کی تشکیل کی حمایت کا اعلان کیا ۔
 یمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے جنوب مشرقی شہر تعز کے باشندوں نے بڑا مظاہرہ کرکے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی اور ساتھ ہی یمن میں اعلی سیاسی کونسل کی تشکیل کی حمایت کا اعلان کیا ۔

یمنی عوام نے آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگا کرعام شہریوں کے خلاف سعودی جارحیت کوفوری طورپر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔

پچھلے چند روز کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں کافی شدت آگئی ہے جن میں اب تک بڑی تعداد میں عام شہری شہید اور زخمی ہوئےہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬