غاصب اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے لئے غرب اردن کے شہر جنین میں آئے تھے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شہر جنین میں غاصب صیہونی حکومت کی سیکڑوں فوجی گاڑیوں کے داخل ہوتے ہی صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
غاصب اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے لئے اس شہر میں آئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کرنے کی صیہونی حکومت کی ظالمانہ کارروائی میں دوہزار سولہ میں تیزی آئی ہے اور صیہونی حکومت تعمیر کا اجازت نامہ نہ ہونے کے بہانے فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کر رہی ہے۔
فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کرنے کی صیہونی حکومت کی کارروائی کا اصل مقصد فلسطینیوں کو اپنے وطن سے نکلنے پر مجبور کرکے ان کی جگہ پر صیہونی آبادکاروں کو بسانا ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے