19 August 2016 - 09:43
News ID: 422702
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : کسی مسلم کے خلاف افواہ پھیلانا ممنوع ہے کسی مسلم کی پشت پر اس کی غیبت سے پرہیز کریں ۔
 قائد ملت جعفریہ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے ملتان میں ہزاروں افراد کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : میں سب مسالک کے حقوق کی حمایت کرتا ہوں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان بھائیوں کی بھی حمایت کریں جو قربانیاں دے رہے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : کشمیر میں بھی بڑی قربانی دے رہے ہیں وہ لوگ ہمیں چاہئے کہ ہم ان کو سپورٹ کریں،ان کی حمایت کریں،ان کی مدد کریں ،ان کی پشت پناہی کریں، تاکہ ان کو ان کا حق ملے اور کشمیری عوام کی رائے کے مطابق ان کو حق ملنا چاہئے ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : ہماری تائید ان کو حاصل ہے ماضی میں بھی ہماری تائید رہی اور اب بھی تائید حاصل ہے اور ہم سے جو کچھ ہوسکا ہم ان کے لئے کرینگے ۔

انہوں نے بیان کیا : اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں بداخلاقی سے دور رہیں کسی مسلم کے خلاف افواہ پھیلانا ممنوع ہے کسی مسلم کی پشت پر اس کی غیبت سے پرہیز کریں ۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا : اختلاف نظر اچھے انداز میں پیش کریں قرآن کریم کا حکم ہے کہ فساد و جھگڑے سے پرہیز کریں یہ زندگی فانی ہے اخلاق بازار سے نہیں ملتے اس کے لئے ریاضت کی ضرورت ہوتی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬