19 August 2016 - 09:53
News ID: 422703
فونت
ڈاکٹر طاہرالقادری :
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا : نواز شریف نے سیاست میں آکر کروڑوں روپے لگائے اور کھربوں اکٹھے کئے، یہ سائنسی ڈاکو ہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا : نواز شریف اور ان کی جماعت ٹیکنیکل ڈکیتی کرتے ہیں، میں نواز شریف سے نہیں آرمی چیف سے شہدا کیلئے انصاف مانگ رہا ہوں ۔

انہوں نے وضات کرتے ہوئے کہا : نواز شریف اور شہباز شریف نے ہمارے مقدمے سے بچنے کیلئے ایک ڈرافٹ بنایا ہے جو کابینہ میں گیا ہے، وزرا نے اس پر نواز شریف سے کہا کہ آپ اس پر دوسرے صوبوں سے بھی مشاورت کر لیں تاکہ کوئی مسئلہ نہ بنے، یہ اپنے بچاو کیلئے ضابطہ فوجداری کا بیڑہ غرق کرنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے ایک گفت و گو کے درمیان دعویٰ کیا : موجودہ حالات میں کئی وزیر ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں کئی جانے والے ہیں، ماضی کے اور آج کے نواز شریف میں بہت فرق ہے، نواز شریف کو جنرل ضیا نے دریافت کیا، ضیا نے شریف خاندان پر بہت سی عنایات کیں، ن لیگ کے کسی لیڈر کو علم نہیں کہ ان کا وزیراعظم کیا کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا : نواز شریف بھولا سا منہ لے کر ہر بار اپنی داستان غم سناتے ہیں کہ ہماری مل حکومت نے چھین لی تھی، یہ جھوٹ بولتے ہیں۔

طاہر القادری نے کہا : ضیا نے تو ان کی فیکٹری بمعہ منافع شریف خاندان کو واپس کر دی تھی، قوم کے سامنے غلط بیانی کرکے نواز شریف جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : اسمبلی کے فلور پر نواز شریف نے کہا کہ ہم نے دبئی کی سٹیل مل بیچ کر جدہ میں مل لگائی، کوئی ان سے پوچھے کہ دبئی کی مل ۱۹۸۱ میں بکی جبکہ جدہ کی مل ۲۰۰۰ میں لگی، ان ۱۹ سالوں میں کیا یہ پیسے پیدل چلتے رہے، یہ سب جھوٹ کی کہانیاں ہیں، پھر انہوں نے غلط بیانی کی کہ ۲۰۰۵ میں جدہ کی مل بیچی جس سے لندن کے فلیٹ خریدے۔

طاہر القادری نے کہا : یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ۱۹۹۳ میں خریدے گئے فلیٹ ۱۲ سال بعد بکنے والی مل سے خریدے گئے، یہ تو سائنس کا معجزہ ہے، نواز شریف نے پارلیمنٹ کے فلور پر جھوٹ بولا وہ آئینی طور پر نا اہل ہو چکے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے تاکید کی : نواز شریف نے سیاست میں آکر کروڑوں روپے لگائے اور کھربوں اکٹھے کئے، یہ سائنسی ڈاکو ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا : ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے اگر ایسا کرنا ہوتا تو ۱۷ جون کو ہی کرتے، ۲۰ اگست سے ۲۸ اگست تک ہم پاکستان کے ۱۴۰ شہروں میں دھرنا دینگے، یہ دھرنے ایک ایک دن کے ہونگے، میں ان میں شریک نہیں ہونگا لیکن میں ان سے ویڈیو لنک سے خطاب کرونگا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا : یہ پہلا راونڈ ہے میں دوسرے راونڈ کا اعلان ۲۹ یا ۳۰ اگست کو کرونگا، میں اور عمران خان ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے، میرے بیٹے کاروبار کرتے ہیں جس سے گھر چلتا ہے، میں واپس جانے والا نہیں ہوں، انصاف ملنے تک پاکستان میں رہونگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬