20 August 2016 - 18:08
News ID: 422731
فونت
ڈاکٹر طاہرالقادری:
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا : کل سے شروع ہونیوالی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی قصاص تحریک سے حکمران بچ نہیں پائیں گے ۔
ڈاکٹر طاہرالقادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا : کل سے شروع ہونے والی تحریک سے حکمران بچ نہیں پائیں گے، یہ قصاص کی تحریک ہے قصاص وصول کرکے رہیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا : کل سے شروع ہونیوالی تحریک سے حکمران بچ نہیں پائیں گے، یہ قصاص کی تحریک ہے قصاص وصول کرکے رہیں گے۔

انہوں نے کہا : بلوچستان میں نادرا سے زبردستی شناختی کارڈ بنوائے گئے، زبردستی شناختی کارڈ بنوانے والے حکمرانوں کے اتحادی ہیں، اس معاملے پر بھی خط لکھا گیا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا : کل سے شروع ہونیوالی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی قصاص تحریک سے حکمران بچ نہیں پائیں گے، نواز شریف خود کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف سے دہشتگردی، ڈاکہ زنی کا حساب لیا جائے گا، ہم ظلم کی اندھیری رات کو ختم کرکے انقلاب لائیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬