20 August 2016 - 18:24
News ID: 422733
فونت
پاکستان عوامی تحریک :
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں نے کہا : مشاہد اللہ خان کی طرف سے طاہر القادری پر ڈیل کے الزامات چاند پر تھوکنے کے مترادف ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں نے واہ کینٹ میں پریس کانفرنس کے دوران بیان کیا : جن پر لوٹ مار کے الزامات ہیں وہی احتساب کیلئے قانون ساز ی کر رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کارتے ہوئے کہا : اپنے گناہ گاروں کو بخشوانے کیلئے اپوایشن کی بعض جماعتیں پانامہ لیکس معاملے پر ڈبل گیم کھیل رہی ہیں۔ مشاہد اللہ خان کی طرف سے طاہر القادری پر ڈیل کے الزامات چاند پر تھوکنے کے مترادف ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں نے کہا : سانحہ ماڈل ٹاؤن پر باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ جلد شائع ہو جائیگی جس سے بچنے کیلئے حکمران قانون تبدیل کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے احتجاجی دھرنوں اورریلیوں کی وجہ سے استحصالی نظام میں دراڑیں گہری ہوتی جارہی ہیں، تحریک قصاص آخری ضرب ثابت ہو گی، اس لئے کارکن بھرپور محنت کریں اور اپنے علاقوں میں ایک ایک فرد تک پہنچ کر اسے عوام کش نظام کے خلاف جدوجہد کیلئے تیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قانون کو موم کی ناک بنا رکھا ہے، راولپنڈی کے عوام حیران ہیں کہ تھانے پر حملہ حنیف عباسی نے کیا جبکہ توڑ پھوڑ کی تفتیش پولیس کے خلاف ہو رہی ہے۔ موصوف کے خلاف ایفی ڈرین کیس بھی سالوں سے سست روی کا شکار ہے۔

اس موقع پر افتخار احمد اعوان، سید گفتار حسین شاہ، سیف الرحمان عطاری، پروفیسر عبدالرحیم، پروفیسر ذکا اللہ عباسی، حاجی محمد رفیق قادری اور دیگر شریک تھے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬