21 August 2016 - 12:30
News ID: 422741
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی :
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا : اب دشمن، د ہشت گرد بے نقاب ہو چکا ہے اب توازن کی پالیسی کی نہیں بلکہ کھل کر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں پر آہنی ہاتہ ڈالنے کی ضرورت ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : حجت الاسلام رمضان توقیر اور ضلعی تنظیمی ساتہیوں کو اس عظیم الشان کانفرنس کرانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کو باوجود ہزاروں مشکلات اور رکاوٹوں کے جس جرئتمندی اور بہادری کے ساتہ میدان میں موجود ہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا : آپ شہید پرور قوم ہیں پوری ملت ، قیادت اور ہم سب آپ کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکہتے ہیں اور آپ پر بجا طور پر فخر کرتے ہیں،حجت الاسلام رمضان توقیر صاحب قائد محبوب کے بحرانوں کے ساتہی اور بزرگان سے ہیں ان کی توہیں پوری ملت تشیع کی توہین ہے ۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے قائد شہید اور مفتی جعفر حسین کی فکر اور جدوجہد کو اپنے لئے مشعل راہ سمجہتے ہیں اسی مشن کو قائد محبوب حجت الاسلام ساجد علی نقوی کی قیادت میں ایک بہتر حکمت عملی اور دانشمندی کے ساتہ لے کر آگے بڑہ رہے ہیں استحکام پاکستان کنونشن منعقد کرنے کا مقصد حکمرانوں کو بتانا ہے کہ اس وقت استحکام پاکستان خطرے میں ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اب دشمن، د ہشت گرد بے نقاب ہو چکا ہے اب توازن کی پالیسی کی نہیں بلکہ کھل کر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں پر آہنی ہاتہ ڈالنے کی ضرورت ہے آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرتے ہیں قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکہتے ہیں مگر اسی طرح کا بہر پور آپریشن پورے ملک میں ہونا چاہیے تا کہ ملک امن کا گہوارہ بن سکے۔

حجت الاسلام واحدی صاحب نے کہا : محرم نزدیک آرہا ہے عزاداری ہماری عبادت اور آئینی حق ہے اس پر قدغن اور محدود کرنے کے بارے میں ایک نجس فکر چل رہی ہے اس پر کوئی کمپرومائیز نہیں ہو گا پورے ملک میں جو عزاداروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں فوری واپس لئے جائیں ۔

انہوں نے بیان کیا : کوئٹہ تفتان زائرین کے راستے کی مشکلات حل کی جائیں ہمیں احتجاج پہ مجبور نہ کیا جائے عوام میں ان دو مسئلوں پر سخت بے چینی پائی جاتی ہے اس کو فوری حل کیا جائے اور ہمارا پیغام سن لیں ہم اس ملک کے محب وطن اور پر امن شہری ہیں زیارات اور عزاداری ہماری عبادت ہے یہ ناروا پابندیاں ناقابل برداشت ہیں

حجت الاسلام عارف واحدی نے تاکید کی : وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بار بار متوجہ کر چکے ہیں ہمیں امید ہے ان مشکلات کو حل کرنے کی طرف توجہ ہو گی ورنہ قوم ایک بڑے احتجاج کی تیاری کرے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬