21 August 2016 - 17:40
News ID: 422754
فونت
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا:
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا : اس وقت ملک پر ۲۰ ہزار ارب روپے کا قرضہ چڑہ چکا ہے، آگے ۲۵ ہزار ارب روپے کا مزید قرضے پراسیس میں ہے، ان حکمرانوں نے معاشی طور پر معیشت کا کباڑہ کر دیا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک قصاص احتجاجی دھرنے سے خطاب میں کہا : جدہ کی ملز ۲۰۰۵ میں فروخت ہوئی جبکہ لندن کے فلیٹس ۱۹۹۸ء میں خریدے گئے، ان کے میگا کرپشن کے کیسز ہیں، لیکن نیب جیسے ادارے خاموش ہیں، پنجاب کرپشن اور دہشتگردی کا گڑہ ہے، پنجاب خواتین کیخلاف جرائم میں گذشتہ ۸ سال سے نمبر ون ہے۔

انہوں نے کہا : اسمبلیاں خاموش ہیں، اغوا کی وارداتوں میں پنجاب سب سے آگے ہے مگر سب خاموش ہیں، پنجاب کرائم میں بہی نمبر ون ہے، جعلی دوائیوں کی خرید و فروخت میں پنجاب سب سے آگے ہے، لیکن اداروں نے آنکھیں موند رکھی ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے بیان کیا : آل شریف یہ سمجھتے ہیں کہ جو ہم سوچتے ہیں وہ قانون ہے، سستی روٹی اسکیم سے لے کر میٹرو بس و ٹرین تک، تمام منصوبے کرپشن کی بڑی مثالیں ہیں، لیکن کوئی نہیں پوچھتا۔

انہوں نے کہا : مال روڈ کے تاجروں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دکانیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا، لیکن پولیس نے زبردستی ان کی دکانیں بند کروا دیں، ہم نے اعلان کیا تھا کہ کسی کی دکان لوٹ لی جائے، وہ ہمارے پاس آئے، ہم خسارہ پورا کریں گے، ہمارے کارکن کرپٹ اور لٹیرے نہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا : ان حکمرانوں سے نجات نہ لی تو ملک وزیرستان بن جائے گا، اس وقت ملک پر ۲۰ ہزار ارب روپے کا قرضہ چڑہ چکا ہے، آگے ۲۵ ہزار ارب روپے کا مزید قرضے پراسیس میں ہے، ان حکمرانوں نے معاشی طور پر معیشت کا کباڑہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا : شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، یہ حکمران پھانسیوں پر لٹکیں گے، میرا دل کہہ رہا ہے ایسا ہوگا، یہ دیوانے کی بڑہ نہیں، اللہ کی لاٹھی ضرور چلے گی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا : میں پاک فوج کے سربراہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف فراہم کیا جائے، وزیرستان سے دہشتگردی ختم ہوگئی اب پنجاب سے کب ختم ہوگی، پنجاب دہشتگردوں کی نرسری ہے۔

انہوں نے کہا : پنجاب حکومت کا خاتمہ نہ ہوا تو دہشت گردوں کو پھر پنپنے کا موقع مل جائے گا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا : نواز شریف کا وجود ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے، پاکستان میں انڈیا کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور ان حکمرانوں کے اقتدار کو بچانے کی جنگ بھی انڈیا لڑ رہا ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : سکیورٹی ادارے اس بات کی تحقیقات کر لیں، اگر میرا یہ دعویٰ غلط ہے تو سکیورٹی ادارے تردید کر دیں، نواز شریف پر ۴ سال تک انڈیا نے انویسٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا : میری ان باتوں کا جواب وزیر یا ان کا کوئی ملازم نہیں خود نواز شریف اور شہباز شریف دیں، میں ان کا نام بتانے کو تیار ہوں، جو ملک کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا : بلوچستان میں نادرا کے افسران کو ہراساں کیا جا رہا ہے کہ جن کو انہوں نے غیر قانونی شناختی کارڈ دلوائے ہیں، ان کو منسوخ نہ کیا جائے، ڈی جی نادرا نے وزارت داخلہ کو لیٹر لکھا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬