22 August 2016 - 18:41
News ID: 422764
فونت
ترکی میں ایک شادی کی تقریب میں خودکش حملہ؛
ترکی میں شادی ایک تقریب میں ہونے والے بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد پچاس ہوگئی ہے۔
خودکش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صوبے غازی انتب کے گورنر نے ایک گفت و گو میں بیان کیا ہے : ترکی میں شادی کی تقریب میں ہونے والے دھماکے میں اب تک پچاس افراد مارے جاچکے ہیں۔

جب کہ اس حادثہ کے سلسلہ میں موصول خبر کے مطابق دھماکے میں سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ترکی کے حکام نے اس بم دھماکے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا : اس کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انھیں گرفتار کرنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

اس سے قبل ترکی کے نائب وزیر اعظم محمد شمشک نے کہا تھا : یہ دھماکہ ممکنہ طورپر ایک خودکش حملہ آور نے کیا ہے۔

ترکی کی حکمراں جماعت کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے : اس دھماکے کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہے۔

قابل ذکر ہے کرد آبادی والے علاقے غازی انتب میں ہونے والا یہ دھماکہ اس علاقے میں ہونے والا اب تک کا سب سے خونی دھماکہ ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬