23 August 2016 - 21:27
News ID: 422782
فونت
حجت الاسلام ساجد نقوی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : ہم نے ہمیشہ پاکستان میں بھرپور مثبت سیاسی کردار ادا کیا اور قائد اعظم کاپاکستان بنانے کیلئے جمہوری قوتوں کو مثبت کر دار ادا کر نا ہو گا۔
حجت الاسلام ساجد نقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کی سینٹرل کمیٹی کا دو روزہ اجلاس اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت جامعہ زینبیہ راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوا ۔

اس اجلاس میں تمام سیاسی امور پر باریک بینی سے غور کیا گیا اور سیاسی سیل کے گذشتہ روز کے اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اس اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان کی مرکزی سیاسی سیل کے نائب صدر حجت الاسلام عارف حسین واحدی سمیت پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان ،کشمیر کے مرکزی سیاسی سیل کے ممبران موجود تھے ۔

اسلامی تحریک پاکستان کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میںیہ طے کیا گیا کہ آئندہ انتخاب ۲۰۱۸ میں بھرپور طریقے حصہ لیا جائیگا۔ صوبوں میں بھی مرکز سے ہم آہنگی کے ساتھ سیاسی عمل کو تیز کیا جائے گا۔

حجت الاسلام ساجد نقوی نے اپنی گفت و گو میں یبان کیا :  ہم بلا امتیاز عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، اور کراچی سے لے کر خیبر اور گلگت بلتستان تک مثبت انداز میں عملی طورپر سیاسی میدان میں موجود ہیں جس کی بڑی مثال یہ ہے کہ ماضی میں کے پی کے میں متحدہ مجلس عمل کی حکومت میں بھی شریک تھے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس سے قبل پی ڈی اے کی حکومت کا بھی حصہ رہے اور اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے بعد دوسری بڑی پارلیمانی جماعت ہے اور ہم مثبت انداز میں آئین کے عین مطابق گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے تحفظ اور عوام کی فلاح و ترقی کیلے کوشاں ہیں ۔

حجت الاسلام ساجد نقوی نے بیان کیا : مثبت سیاسی جماعتوں کے ساتھ روابط بڑھانے سمیت اسلامی تحریک پاکستان قومی و صوبائی سطح پر ملک بھر میں انتخابی حلقوں کا جائزہ لے کر مخلص اور مضبوط امید وار سامنے لائے گی اور اس سلسلہ میں مرکزی سیاسی سیل نے کام شروع کر دیا ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : پہلے مرحلہ میں سیاسی عمل کو بڑھاتے ہوئے ووٹرز کا اندراج اور شناختی کارڈ کے اجرا کے لئے یونٹس سطح تک کارکنان کو فعال کیا جائے گا۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے بیان کیا : ہم ملک میں موجودہ بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کاباریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور انہوں نے باور کرایا کہ اسلامی تحریک پاکستان کسی قسم کی ایسی منفی سرگرمیوں کا حصہ نہیں بنے گی جس سے ملک میں جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : ہم نے ہمیشہ پاکستان میں بھرپور مثبت سیاسی کردار ادا کیا اور قائد اعظم کاپاکستان بنانے کیلئے جمہوری قوتوں کو مثبت کر دار ادا کر نا ہو گا۔ہم آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬