رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل کی آزادی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا : ترکی کو اپنی فوجیں عراق سے نکال لینی چاہییں۔
عراقی وزیر اعظم نے سیاسی جماعتوں پر زور دیتے ہوئے کہا : وہ موصل کی آزادی کے سلسلے میں مسلح افواج اور رضاکار دستوں کی مدد اور انھیں تعاون فراہم کریں۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : عراقی فوجیں موصل کے دروازے تک پہنچ گئی ہیں اور ہمیں عام افراد کو بچا کر موصل کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانا ہے۔
حیدرالعبادی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : داعش دہشت گرد گروہ بڑی بے رحمی کے ساتھ عام شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔
عراق وزیر اعظم نے ترکی پرایک بار پھر زوردیا ہے کہ وہ اپنی فوجوں کو عراق سے فوری طور پر نکال لے ورنہ اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔
واضح رہے کئی مہینہ قبل ترکی نے عراقی حکومت سے اجازت حاصل کئے بغیر عراق کے جنوب علاقہ میں داعش دہشت گرد گروہ سے مقابلہ کرنے کے بہانہ سے اپنا فوج داخل کر دیا تھا اور ابھی تک اپنے فوج کو ہٹانے کے سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھا رہا ہے ۔