24 August 2016 - 19:06
News ID: 422810
فونت
شیخ نبیل قاووق :
حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ نے کہا : اس وقت یمن، شام اور عراق میں بے گناہ عوام کا جو خون بہایا جا رہا ہے اس کی ساری ذمہ داری آل سعود پر عائد ہوتی ہے۔
حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق

 :

شام میں جاری دہشت گردی سے لبنان کا وجود بھی خطرے میں پڑ گیا ہے

حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ نے کہا : اس وقت یمن، شام اور عراق میں بے گناہ عوام کا جو خون بہایا جا رہا ہے اس کی ساری ذمہ داری آل سعود پر عائد ہوتی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ایک سینئیر رہنما شیخ نبیل قاووق نے اپنے ایک بیان میں کہا : شام میں نظام حکومت کی تبدیلی کے جو خواب سعودی عرب دیکھ رہا تھا وہ اب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ نے کہا : دہشت گردوں کی بھرپور مدد و حمایت کے باوجود سعودی عرب، شام میں نظام حکومت تبدیل نہیں کرا سکتا۔

انہوں نے بیان کیا : شام کی صورت حال اب تبدیل ہو چکی ہے۔ شام، تکفیریوں یا سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں ایک مضبوط قلعہ بن گیا ہے۔

شیخ نبیل قاووق نے داعش اور جبہتہ النصرہ کو لبنان کی سالمیت کے لئے اسٹرٹیجک اعتبار سے خطرہ قرار دیتے ہوئے بیان کیا : شام میں جاری دہشت گردی سے لبنان کا وجود بھی خطرے میں پڑ گیا ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، حزب اللہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بیان کیا : لبنان کے اندر اور لبنان کی سرحدوں  سے باہر تکفیریوں کے خلاف جنگ کا بنیادی مقصد اپنے ملک اور ہم وطنوں کی حمایت کرنا ہے کہ جسے حزب اللہ اپنا فریضہ سمجھتی ہے۔

اس سے قبل حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ "سید ہاشم صفی الدین" نے اپنے ایک بیان میں کہا : سعودی حکام حزب اللہ سمیت عربوں اور مسلم امہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے تاکید کی : اس وقت یمن، شام اور عراق میں بے گناہ عوام کا جو خون بہایا جا رہا ہے اس کی ساری ذمہ داری آل سعود پر عائد ہوتی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬