24 August 2016 - 19:40
News ID: 422812
فونت
ثاقب اکبر :
ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : مسئلہ کشمیرکشمیریوں کے جذبہ حریت اور پاکستان کی استقامت سے حل ہوگا ۔
ثاقب اکبر

ثاقب اکبر :

 نے کشمیر پر ہمیشہ بھارت کو مہلت دینے کے لیے مداخلت کی ہے

ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : مسئلہ کشمیرکشمیریوں کے جذبہ حریت اور پاکستان کی استقامت سے حل ہوگا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علمی تحقیقی  ادارے البصیرہ کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے اپنے ایک بیان کی: اقوام متحدہ نے کشمیر کے مسئلے پر ہمیشہ بھارت کو مہلت دینے کے لیے مداخلت کی ہے۔ اقوام متحدہ استعماری طاقتوں کی لونڈی ہے ، اس سے کوئی امید وابستہ کرنا تاریخی حقائق اور تجربات کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لیے سہولت کار کا کردار اداکرنے کو تیار ہے انہوں نے تاکید کی : پاکستان کے دفتر خارجہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی طرف سے سیکرٹری جنرل کے بیان کا خیر مقدم کرنا قابل فہم ہے۔

ثاقب اکبر نے کہا :عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیوں اور بھارت کے ریاستی مظالم کی طرف متوجہ کرنے کی کوششیں لائق تحسین ہیں لیکن ہمیں یہ بات فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ امریکا اور اس کے حلیف ہمیشہ بھارتی مفادات کو پیش نظر رکھیں گے اور اقوام متحدہ کو بھارتی مفادات ہی کے تحفظ کے لیے حرکت دیں گے۔

انہوں نے کہا : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ امریکی ایماء کے بغیر آزادانہ کشمیری عوام کو مظلومیت سے نجات دلانے کے لیے کوئی سنجیدہ قدم اٹھائیں گے۔

ثاقب اکبر نے مزید کہا : کشمیری عوام پر مسلسل ظلم ڈھانے والی بھارتی حکومت اور برہمن سامراج کے ترجمان نریندر مودی نے آزاد کشمیر، گلگت اور بلوچستان کا نام لے کر پاکستان سے مذاکرات کے لیے اپنی غیر سنجیدہ ذہنیت اور ایجنڈے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا : ایسے میں پاکستان کو دنیا کے موثر ممالک اور خطے کے اہم ممالک کی طرف اپنے وفود بھیج کر خطے کے امن کو درپیش خطرات اور کشمیریوں کی حق ارادیت کے لیے جاری جدوجہد کے بارے میں حقائق سے آگاہ کرنا چاہیے۔

ثاقب اکبر نے بیان کرتے ہوئے کہا : کشمیریوں کے جذبہ حریت اور پاکستان کی بیداری و استقامت سے ہی مسئلہ کشمیر حل ہوگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬