حجت الاسلام سید شفقت حسین شیرازی:
مجلس وحدت مسلمین امور خارجہ نے کہا : پاکستان مردہ باد کا نعرہ در حقیقت پاکستانی قوم کی عزت ووقار پر حملہ ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین امور خارجہ کے دفتر سے جاری بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے سیاسی جماعت کے سربراہ کے پاکستان مخالف نعرے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : پاکستان مردہ باد کا نعرہ در حقیقت پاکستانی قوم کی عزت ووقار پر حملہ ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : حکومتوں اور سیاسی لیڈران اور افسران پر مہذب تنقید ہر شہری کا حق ہے پر احتجاج اور تنقید کے آڑ میں مادر وطن کی توہین پاکستان مخالف عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔
حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے تاکید کی : ارباب اختیار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک کے دشمنوں کے خلاف موثر قدم اٹھائے ،اور ملک کے اہم ستون میڈیا پر حملہ کرنے والے شرپسند دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کریں۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے