26 August 2016 - 21:35
News ID: 422854
فونت
عراق کے وزیر اعظم :
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اعلان کیا : موصل کے قریب اہم شہر القیارہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا۔
حیدرالعبادی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم اورعراق کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر حیدر العبادی نے اپنے بیان میں القیارہ شہر کی مکمل آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ القیارہ شہر کی آزادی، صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل کی آزادی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا : القیارہ شہر کی آزادی میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل عوامی رضاکار فورس اورعراقی فوج نے حصہ لیا۔

القیارہ شہر کے مقامی عہدیدار صالح الجبوری نے بھی اعلان کیا : عراقی افواج نے القیارہ شہر پر پوری طرح کنٹرول حاصل کر لیا۔

اس درمیان عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور متحدون دھڑے کے سربراہ اسامہ النجیفی نے اپنی ملاقات میں موصل شہر کی آزادی کے لئے عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیاں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس، موصل شہر کی آزادی کی کارروائیوں کے دوران اب تک شہر کے آس پاس کے بہت سے علاقوں اور دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا چکی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬