رجب طیب اردوغان:
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا : انقرہ تمام دہشت گرد گروہوں کی نابودی تک شمالی شام میں اپنا آپریشن جاری رکھے گا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے استنبول میں ایک تقریب کے دوران جرابلس آپریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ دہشت گرد، شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے کر ازالہ کرنے کے درپے ہیں۔
رجب طیب اردوغان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشت گرد، ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ قلیچدار اوغلو کو ارٹون شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
انہوں نے بیان کیا : علیحدگی پسند دہشت گرد گروہ نے عرصہ دراز سے مورچے بنا رکھے ہیں اور وہ بعض علاقوں پر قبضہ کرنے کے درپے ہے. لیکن ہم نے اس کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور اب وہ انتقام لینا چاہتا ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے