28 August 2016 - 08:09
News ID: 422876
فونت
حجت الاسلام مقصود ڈومکی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا : نو منتخب میئر کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنے میں اپنا بھر کردار ادا کریں گے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مقصود ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرئٹریت سے جاری اپنے ایک بیان میں کراچی سمیت سندھ بھر میں منتخب ہونے والے مئیرز کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب میئرز عوامی مسائل کو فوری حل کریں گے۔

انہوں نے کہا : کراچی اور سندھ گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے، بلدیاتی اداروں کی کارکردگی بھی مکمل صفر رہی ہے لہذا نو منتخب میئر کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنے میں اپنا بھر کردار ادا کریں گے۔

حجت الاسلام مقصود ڈومکی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزارت بلدیات کے ذمہ داروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ منتخب ہونے والے عوامی نمائندگان (میئر) کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔

انہوں نے تاکید کی: نئے منتخب میئروں کو فنڈز جاری کرنے سمیت مکمل سہولت فراہم کریں تاکہ یہ عوام کی خدمت کرسکیں بالخصوص کراچی و سندھ میں ماحولیاتی آلودگی، گندگی، سیوریج سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬