28 August 2016 - 14:02
News ID: 422880
فونت
شام کے مستقل مندوب نے اپنے خط میں بیان کیا ہے : ترکی کے فوجیوں نے حلب میں موجود دہشت گرد گروہوں کے لئے میزائل اور جنگی سازوسامان بھی روانہ کیا ہے۔
بشار جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ ترکی نے شام کے صوبے حلب میں دہشت گردوں کے لئے اسلحے کے گودام تعمیر کر کے ان کو اسلحہ فراہم کیا۔

بشار جعفری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور سلامتی کونسل کے سربراہ رملان ابراہیم کے نام ایک خط لکھا۔

انہون نے اس خط میں لکھا کہ یکم اگست دو ہزار سولہ کو ترکی کے فوجی شام کی سرزمین میں داخل ہوئے۔ ان فوجیوں نے صوبہ حلب کے شمالی علاقے میں واقع بیکہ نامی دیہات میں اسلحے کے گودام تعمیر کئے۔

خط میں مزید آیا ہے کہ ترکی کے فوجیوں نے ان گوداموں کو اسلحے  سے بھر دیا اور یہ سارا اسلحہ دہشت گرد گروہوں جیش الفتح، جبھۃالنصرہ اور احرار الشام کی تحویل میں دے دیا۔

بشار جعفری نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ ترکی کے فوجیوں نے حلب میں موجود دہشت گرد گروہوں کے لئے میزائل اور جنگی سازوسامان بھی روانہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ شام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ترکی کی حکومت کو مجبور کرے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کے لئے اپنی سرحدیں اور ان گروہوں کی اسلحہ جاتی اور مالی مدد بند کردے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬