28 August 2016 - 14:39
News ID: 422881
فونت
دو مہینہ ہونے کو ہیں مگر ابھی بھی کشمیر کے حالات بدستور کشیدہ ہیں بے گناہ جوانوں کی گرفتاری میں تیزی آ چکی ہے ۔
محبوبہ مفتی و مودی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پچاسویں روز بھی سخت ترین کرفیو کے باوجود پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا جن کے دوران دسیوں افراد زخمی ہو گئے۔

وادی کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کو پچاسویں روز بھی لوگوں نے پرتشدد مظاہرے کئے جن کے دوران دسیوں افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب سیکورٹی فورس نے علیحدگی پسند تنطیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا جس کے دوران حریت کانفرنس کے ایک دھڑے کے رہنما میر واعظ عمرفاروق کو گرفتار کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ایک دوسرے دھڑے کے رہنما سید علی شاہ گیلانی کو بھی گرفتار کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے جبکہ جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

دریں اثنا شمالی اور جنوبی کشمیر کے علاقوں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والوں میں سے بعض کو سری نگر کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

ادھر ریاست کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سنیچر کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

محبوبہ مفتی نے نریندر مودی سے ایک گھنٹے تک ملاقات کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : انہوں نے مسئلہ کشمیر کا مکمل حل نکالنے کے لئے وزیراعظم سے درخواست کی ہے۔

انہوں  نے کہا : وزیر اعظم مودی کے پاس اس وقت دوتہائی اکثریت ہے اگر آج مسئلہ حل نہیں ہوا تو کبھی حل نہیں ہو گا۔ وزیراعظم بھی ہماری طرح کشمیر میں جاری خون خرابے سے پریشان ہیں۔

محبوبہ مفتی نے کہا : انہیں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے ایسے لوگوں کا انتخاب کرنا چاہئے کہ جن پر کشمیری عوام بھروسہ کرتے ہوں۔

انہوں نے ہندوستان کے سبھی سیاسی پارٹی اور اداروں سے کہا : وہ کشمیر میں خون خرابا بندا کرانے کے لئے ہماری مدد کریں۔

ریاستی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے کشمیر کی علیحدگی پسند جماعتوں سے بھی کہا : وہ نوجوانوں کی جان بچانے کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے پاکستان پر کشمیر کے حالات کو خراب کرنے کا الزام لگایا اور کہا : پاکستان کشمیر میں امن نہیں چاہتا۔ حالانکہ پاکستان اس قسم کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ کشمیری عوام کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬