29 August 2016 - 16:55
News ID: 422904
فونت
عراق میں دہشت گرد گروہ داعش نے اس ملک کے عوام کےخلاف اپنے مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دسیوں شہریوں کا قتل عام کر دیا ہے۔
داعش

عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کی بربریت جاری

عراق میں دہشت گرد گروہ داعش نے اس ملک کے عوام کےخلاف اپنے مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دسیوں شہریوں کا قتل عام کر دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے قبائلی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے عراق کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں صوبہ نینوا میں واقع حمیدات نامی دیہات میں پینتیس عراقی شہریوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

دریں اثناء دہشت گرد گروہ داعش نے کرکوک کے جنوب مغرب میں واقع الحویجہ کے علاقے میں بیس سنی شہریوں کا قتل عام کیا  ہے۔

دہشت گردوں نے اتوار کے دن بھی موصل کے چھ افراد کو بڑی گاڑیوں کے ٹائروں میں لٹا کر سب کے سامنے انہیں آگ لگا دی۔

عراق سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں نامعلوم افراد نے عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں پر فائرنگ کر کے دو جوانوں کو قتل کر دیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬