یمن کے مختلف منطقہ میں آل سعود اور اس کے اتحادیہ کی طرف سے حملے اور دہشت گردوں کی طرف سے حملہ میں پچاسوں لوگوں کے شہید و زخمی ہونے کی خبر ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحدیدہ کے رہائشی علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی تازہ بمباری میں کم سے کم تیس عام شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر بھی بمباری کی۔ صعدہ کے رہائشی علاقوں پر سعودی بمباری میں کم سے کم چھے عام شہریوں کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔
سعودی حکومت کے بمبار طیاروں نے اسی طرح صوبہ تعز کے علاقے مفرق میں ایک بس اڈے پر بمباری کر دی جس میں کم سے کم سولہ عام شہری شہید اور گیارہ زخمی ہو گئے۔ یمن سے موصولہ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر عدن کے شمال میں ایک کار بم کے دھماکے میں گیارہ افراد مارے گئے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے