رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے شہر عدن میں فوجی مرکز پر خونخوار وہابی دہشت گرد تنظيم داعش کے خود کش حملے کے نتیجے میں ۵۵ افراد ہلاک اور ۳۵ زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عدن میں آرمی کے ریکروٹمنٹ سینٹر کے اندر ایک خود کش بمبار بارود سے بھری گاڑی لے جانے میں کامیاب ہوگیا اور پھر اسے دھماکے سے اڑادیا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق شمالی عدن میں واقع اسکول میں نئے بھرتی ہونے والے فوجیوں کے اندراج کا سلسلہ جاری تھا اور اسکول کا مرکزی دروازہ بند تھا۔
جب اسکول کا دروازہ ایک ڈلیوری وہیکل کیلئے کھولا گیا تو خود کش بمبار بھی اپنی گاڑی اندر لانے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوگیا۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، اسکول کی چھت گرنے سے کئی افراد اس کے نیچے دب گئے۔ ذرائع کے مطابق اس خودکش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔