30 August 2016 - 21:45
News ID: 422929
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما :
تنظیم شیعہ شہریان لاہور کے زیر اہتمام کربلا گامے شاہ میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے بانی قائد حجت الاسلام مفتی جعفر حسین کی ۳۳ ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں علماء کرام نے شرکت کی ۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما حجت الاسلام سبطین سبزواری نے پریس رپورٹر سے اپنے ایک گفت و گو میں بیان کیا : ۲۰۱۸ء کے انتخابات میں ہم لوگ بھرپور حصہ لیں گے، مذہبی جماعتوں کا اتحاد ترجیح ہوگا ۔

انہوں نے اس گفت و گو میں وضاحت کرتے ہوئے کہا :  متحدہ مجلس عمل کی بحالی اور فعالیت ہماری خواہش ہے، لیکن ایسے حالات نظر نہیں آ رہے، پھر بھی ہم ناامید نہیں ہیں، لیکن ایم ایم اے کے قریب ترین جو بھی حالات ہوئے، اس کیلئے ہم تیار ہیں۔

شیعہ علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر مولانا حافظ کاظم رضا نقوی نے کہا : مفتی جعفر حسین کی دور اندیشی اور فعالیت نے ملت تشیع کو سر اٹھا کر چلنے کا ڈھنگ سکھایا۔ اسی لئے قوم میں تفریق پیدا کرنے کیلئے نام نہاد گروپ تشکیل دیئے گئے۔

انہوں نے کہا : حجت الاسلام ساجد علی نقوی کی ہدایت کے مطابق اتحاد و وحدت کی فضا ملک بھر میں موجود ہے، تکفیری گروہ اب دم دبا کر بھاگ رہا ہے، ان شاء اللہ وہ نیست و نابود ہوگا۔

مولانا وقار الحسنین نقوی نے کہا : حجت الاسلام ساجد علی نقوی نے مفتی جعفر حسین مرحوم اور قائد شہید حجت الاسلام عارف الحسینی کے مشن کو آگے بڑھایا، وہی قائدین کی وراثت کے وارث ہیں۔

انہوں نے کہا : مفتی جعفر حسین نے اپنے آخری انٹرویو میں تحریک جعفریہ کی پالیسی کی وضاحت میں جمہوری نظام کی حمایت اور مارشل لا کو ضد اسلام قرار دیا تھا، جس پر بعدازاں عمل ہوا اور سیاسی عمل جاری ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬