![عبدالملک الحوثی](/Original/1395/06/10/IMG20530816.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل عبدالملک الحوثی نے کہا : سعودی عرب، یمن کے عوام کے خلاف جنگ مسلط کرکے اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکا۔
انہوں نے یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جاری حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب اور اس کے ایجنٹ اس کوشش میں ہیں کہ انہیں یمن کے خلاف جنگ کے ذریعے جو مقصد حاصل نہیں ہوا ہے اسے وہ مذاکرات کے ذریعے حاصل کریں۔
عبدالملک الحوثی نے یمن کے بحران کے حل پر تاکید کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب کی جارح افواج عوامی تحریک کو اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے کی راہ میں رکاوٹ اور ان منصوبوں کو ناکام بنانے کا عامل سمجھ رہی ہیں جبکہ انقلابی فورسز نے ہر طرح سے عرب اور اسلامی ملکوں کے سامنے اپنی نیک نیتی کا اظہار کردیا ہے۔
انہوں نے انقلابی کمیٹی کی کارکردگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس کمیٹی نے یمن کا شیرازہ بکھرنے نہیں دیا اور وہ یمنی عوام کے خلاف سعودیوں کی جارحیت سے مقابلے کو ترجیح دیتی ہے ۔
عبدالملک الحوثی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : یمن کی تحریک انصاراللہ کی کوشش ہے کہ وہ یمنی عوام کو اندرون ملک ظلم و استبداد اور بیرونی تسلط سے رہائی دلائے۔